میں کہاں ہوں ۔۔۔؟
میں تیرے شہر میں پہلے پہل جب آیا کرتا تھا
ہوائیں مجھ سےکہتی تھیں "جی آیاں نوں”
ز میں قدموں پر بوسہ دے کے کہتی تھی
سلام اے دُور سے آئے مسافر
تصور میں مرے سینے پر سر رکھ کے تو کہتی تھی
میں تیری راہ میں پلکیں بچھا دوں ۔۔۔؟
فضا کہتی ترے ماتھے پر بوسہ دوں ۔۔۔؟
شجر کی جھومتی شاخیں بھی استقبال کرتیں
اور پرندے گیت گاتے
جب تری باتیں سناتے
تو ہواؤں میں مجھے تیری نمی محسوس ہوتی
پھر مجھے سورج کی کرنیں کان میں آکر تر ا سندیسہ دیتیں
میں تری مجبورسی آواز کو سینے
پہ رکھ کر سانس لیتا اور تجھے محسوس کرتا
ہاں ! مجھے لگتا کہ سارا شہر
تیرا عکس بن کر مجھ کو "ویلکم” کہہ رہا ہے
آج میں آیا ہوں تیرے شہر میں لیکن ہوا خاموش ہے
شاخیں، پرندے اور ز میں کچھ بھی نہیں بولے
نہ سورج مسکرایا اور فضا بھی چپ کھڑی ہے
ریلوے اسٹیشن کے کمرے آج مجھ پر ہنس رہے ہیں
ریل گاڑی جاچکی ہے اور میں خود کو یہاں
بکھرے ہوئے سامان کی مانندا کٹھا کر رہا ہوں۔۔۔!
میں کہاں ہوں ۔۔۔؟
میں کہاں ہوں۔۔۔۔!
عنواناتsad poetry
یہ بھی دیکھیں
لوگ – Sad Poetry In Urdu
وحشت کے اس نگر میں وہ قوسِ قزح سے لوگ جانے کہاں سے آئے …
آدمی کب مر جاتا ہے – مصطفیٰ شہاب کی نظم – Sad Urdu Poetry
آدمی جب مر جاتا ہے دل کی دھڑکن کھو جاتی ہے خوں کی ندی سو …
مجرم – Sad Poetry In Urdu
ہم نہ آغاز کے مجرم تھے، نہ انجام کے ہیں ہاتھ میں ہاتھ لئے …
Best Urdu Poetry | Romantic, Sad & 2 Line Urdu Shayari Find the best romantic, love, and sad two-line Urdu poetry. Explore classic and latest Urdu shayari collections optimized for poetry lovers searching for emotional and meaningful verses.