فضول رسموں کے خواب کاٹے عذاب رشتوں کی نوکری کی – واجد امیر کی غزل / Urdu Poetry By Wajid Amir

غزل

فضول رسموں کے خواب کاٹے عذاب رشتوں کی نوکری کی

کسی کی حسرت میں عمر کاٹی کسی کی خواہش پہ زندگی کی

عجب رویہ ہے تیرگی کا عجیب فطرت ہے روشنی کی

جنہیں میسر رہے اجالے انہی نے تقسیم تیرگی کی

خمار مذہب میں لڑکھڑاتے، فراز مسلک پر ڈگمگاتے

محنتِ دل کو ذرا نہ بھائے سو ہم نے آپ اپنی پیروی کی

مکان خستہ پہ لیپا گارا، مزار مر مر په نقش ابھارے

کسی کے آنگن میں کی سخاوت، کسی کے در پہ گداگری کی

تراشتے، چھانٹتے، کترتے رہے ہم اپنی انا کا برگد

نہ تیرے قد سے بڑھایا خود کو نہ ہم نے اپنی برابری کی

نہ ابر دیکھا نہ صبر بویا نہ شکر کاٹا نہ ذر سمیٹا

کشاکش خوف و آرزو میں زمین ہوتی ہے کب کسی کی

ہماری دھوپ اور چھاؤں لے کر تم اپنا منظر بنا تو لو گے

مگر یہ منظر بچے گا کیسے جو اس میں اک آنچ کی کمی کی

یہ بھی دیکھیں

دل نہیں پتھر بنا تصویر میں – تاثیر جعفری کی غزل

غزل   دشت کا منظر بنا تصویر میں پھر کوئی اک ڈر بنا تصویر میں …

شک محبت کا پہلا دشمن ہے – لبنیٰ صفدر کی غزل

غزل

بے کراں شب میں کہیں ایک ستارا ہی سہی – امجد اسلام امجد کی غزل / Urdu Poetry By Amjad Islam Amjad

غزل   بے کراں شب میں کہیں ایک ستارا ہی سہی ڈوبنے والے کو تنکے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

برائے مہربانی شئیر کا آپشن استعمال کیجیے