شک محبت کا پہلا دشمن ہے – لبنیٰ صفدر کی غزل

ویسے تو بندہ بندہ دشمن ہے
شک محبت کا پہلا دشمن ہے
اس لیے پاؤں الٹے پڑتے ہیں
میری منزل کا رستہ دشمن ہے
گھر سے باہر قدم ہے پہلا مرا
دھوپ دشمن ہے سایہ دشمن ہے
آئینے کی طرح ہوں میں شفاف
میرا انداز میرا دشمن ہے
جھونکے کا ہے دیے سے کیا رشتہ
آدھا ہے دوست آدھا دشمن ہے
پیسہ ہی دوست ہے غریبی میں
اور امیری میں پیسہ دشمن ہے
لبنیٰ کیسی معافی اس کے لیے
جو بھی دشمن ہے پورا دشمن ہے

یہ بھی دیکھیں

رات آنکھوں میں گزری سپنے بھیگ گئے – اشرف یوسفی کی غزل / Urdu Poetry By Ashraf Yousufi

غزل   رات آنکھوں میں گزری سپنے بھیگ گئے بارش سے کھڑکی کے شیشے بھیگ …

کبھی آواز لگاتا ہوں کوئی ہے کوئی ہے – جاوید صبا کی غزل / Urdu Poetry By Javed Saba

غزل   کبھی آواز لگاتا ہوں کوئی ہے کوئی ہے کبھی سرگوشیاں کرتا ہوں کوئی …

کیا بھلامجھ کو پرکھنے کا نتیجہ نکلا – مظفّر وارثی کی غزل – Urdu Poetry By Muzaffar Warsi

غزل   کیا بھلامجھ کو پرکھنے کا نتیجہ نکلا زخمِ دل آپ کی نظروں سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

برائے مہربانی شئیر کا آپشن استعمال کیجیے