غزل
کیا خاک سمیٹیں کہ سمٹتے ہیں کہیں ہم
آندھی میں کسی یاد کی بکھرے ہیں کہیں ہم
گزرو جو ادھر سے تو ہمیں بھول نہ جانا
پڑتے ہیں میاں آپ کے رستے میں کہیں ہم
ہیں آپ کسی سوچ میں سرگرداں و رقصاں
گم اپنے ہی احوال میں بیٹھے ہیں کہیں ہم
اک شہر ہے دل نام کا ،اس شہر کے اندر
بس اپنے ہی اطراف میں رہتے ہیں کہیں ہم
آواز لگاتے ہیں سدا گزرے زمانے
دیتے ہیں صدا ایسے کہ جیسے ہیں کہیں ہم
رک رک کے سنانی پڑی اپنی ہی کہانی
کچھ یاد سا پڑتا ہے کہ بھولے ہیں کہیں ہم
Best Urdu Poetry | Romantic, Sad & 2 Line Urdu Shayari Find the best romantic, love, and sad two-line Urdu poetry. Explore classic and latest Urdu shayari collections optimized for poetry lovers searching for emotional and meaningful verses.