کیا خاک سمیٹیں کہ سمٹتے ہیں کہیں ہم – جاوید صبا کی غزل / Urdu Poetry By Javed Saba

غزل

کیا خاک سمیٹیں کہ سمٹتے ہیں کہیں ہم

آندھی میں کسی یاد کی بکھرے ہیں کہیں ہم

گزرو جو ادھر سے تو ہمیں بھول نہ جانا

پڑتے ہیں میاں آپ کے رستے میں کہیں ہم

ہیں آپ کسی سوچ میں سرگرداں و رقصاں

گم اپنے ہی احوال میں بیٹھے ہیں کہیں ہم

اک شہر ہے دل نام کا ،اس شہر کے اندر

بس اپنے ہی اطراف میں رہتے ہیں کہیں ہم

آواز لگاتے ہیں سدا گزرے زمانے

دیتے ہیں صدا ایسے کہ جیسے ہیں کہیں ہم

رک رک کے سنانی پڑی اپنی ہی کہانی

کچھ یاد سا پڑتا ہے کہ بھولے ہیں کہیں ہم

یہ بھی دیکھیں

بس روح سچ ہے باقی کہانی فریب ہے – شاہدذکی کی غزل \ Urdu Poetry By Shahid Zaki

غزل

دل نہیں پتھر بنا تصویر میں – تاثیر جعفری کی غزل

غزل   دشت کا منظر بنا تصویر میں پھر کوئی اک ڈر بنا تصویر میں …

شک محبت کا پہلا دشمن ہے – لبنیٰ صفدر کی غزل

غزل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

برائے مہربانی شئیر کا آپشن استعمال کیجیے