دل نہیں پتھر بنا تصویر میں – تاثیر جعفری کی غزل

دشت کا منظر بنا تصویر میں
پھر کوئی اک ڈر بنا تصویر میں
آنکھ ناں ہو زخم ہو رستا ہوا
دل نہیں پتھر بنا تصویر میں
ہجر میں جلتا دکھا میرا بدن
یار کچھ ہٹ کر بنا تصویر میں
اک اچھوتا رنگ بھر تو کرب کا
غم نیا یکسر بنا تصویر میں
کر نمایاں اور کچھ چہرہ مرا
درد کچھ بہتر بنا تصویر میں

یہ بھی دیکھیں

رات آنکھوں میں گزری سپنے بھیگ گئے – اشرف یوسفی کی غزل / Urdu Poetry By Ashraf Yousufi

غزل   رات آنکھوں میں گزری سپنے بھیگ گئے بارش سے کھڑکی کے شیشے بھیگ …

کبھی آواز لگاتا ہوں کوئی ہے کوئی ہے – جاوید صبا کی غزل / Urdu Poetry By Javed Saba

غزل   کبھی آواز لگاتا ہوں کوئی ہے کوئی ہے کبھی سرگوشیاں کرتا ہوں کوئی …

کیا بھلامجھ کو پرکھنے کا نتیجہ نکلا – مظفّر وارثی کی غزل – Urdu Poetry By Muzaffar Warsi

غزل   کیا بھلامجھ کو پرکھنے کا نتیجہ نکلا زخمِ دل آپ کی نظروں سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

برائے مہربانی شئیر کا آپشن استعمال کیجیے